شام میں جمعہ کے روز اہم ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلہ کے باوجود صدر بشار الاسد کی حمایت میں روس کے طیاروں کی بمباری جاری ہے اور پورے ملک پر اس کا کنٹرول نہ ہوجانے تک اسے جاری رکھنے کا ان کا اشارہ ہے۔
جرمنی کے میونخ میں ان ممالک نے انسانی امداد شروع کرنے کیلئے جنگ بندی
کا فیصلہ ایسے وقت کیا تھا جب روسی طیاروں کے فضائی حملوں کی مدد سے صدر اسد کے فوجی پانچ برسوں سے چل رہی لڑائی میں اپنی بڑی جیت کی جانب بڑھ رہے تھے۔
میونخ میں جمعہ کی رات گئے ہونے والا سمجھوتہ اس مقصد کے تحت کیا گیا تھا کہ لڑائی سے پریشان لوگوں تک راحت کے سامان فوراً پہنچائےجاسکیں۔